وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

0
98

کراچی:

معروف اداکارہ وینا ملک بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بن کر میدان میں آگئیں۔

وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ نے بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ  تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  جو انسانیت  پر یقین رکھتے ہیں انہیں ساتھ ملنا ہوگا۔ ہم مل کر جانیں بچاسکتے ہیں۔ ہر آواز کی اہمیت ہے خواہ آپ کوئی بھی ہو اور کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں۔

وینا ملک نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی فوج ظلم و جبر سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی کیوں کہ آزادی کشمیری عوام  کا بنیادی حق ہے۔ فورسز کا استعمال کرکے کوئی بھی کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔

This tweet must be taken as an SOS (Save Our Souls) message to all Muslims living on this planet. If we all die and you kept quite you will be answerable to Allah the Magnificent. Indians are about to launch the biggest genocide in the history of Mankind. May Allah protect us.

— Syed Ali Geelani (@sageelani) August 3, 2019

واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے، دنیا بھر کے مسلمان ہمیں بچانے کے لیے آگے آئیں، ہم سب مرگئے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کو جواب دینا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here