پاک انڈیا جنگی تجربے اور مشقوں کی دھول میں سے ایک اور فیلڈ مارشل کا ظہور یہ سادہ بات نہیں ہے اس کے پیچھے کوئی رمز چھپی ہے ،ایران سے کشتی، چائنا سے حساب برابر، کشمیر پر سودا، رویکوڈک کی طرف امریکہ کی ٹپکتی رال یا پھر اسرائیل فلسطین تنازعہ کی آڑ میں انکل سام کے کسینوز اور فلسطینیوں کی بیدخل اوردیار غیر میں آبادکاری پھر اس پر پاک آرمی کی اپنے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کے نام پر چوکیداری تاکہ وہ دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں جس کے بدلے میں تاحیات فیلڈ مارشل جس کی قبر کو بھی سلیوٹ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان آرمی نے اپنے ہونے کا حق ادا کر دیا چاہے کچھ بھی کہیں اگر نورا کشتی بھی تو پھر بھی پاکستان کی ائیر فورس نے دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ۔رافیل کو گرانا اتنا آسان نہیں ہے اس کی رینج کی تفصیل میں جائے بغیر کہ اس کے بارے میں بہت کہا اور سنا جا چکا ہے پچھلے معرکے میں ہندوستانی وزیر اعظم کے الفاظ تھے کہ کاش ان کے پاس رافیل ہوتا اب ہونے پر انہوں نے کیا تیر مار لیا اپنے تین سے پانچ رافیل گروا لیے اور وہ بھی پاکستانی ساختہ طیاروں سے اور کچھ ہو نہ ہو جے ایف تھنڈر کی مارکیٹنگ اس قدر ہو چکی کہ اب کام کو آرڈرز پورے کرنا مشکل ہو جائیں گے اور فیلڈ مارشل کا لقب جی تو بات ہو رہی رہی تھی پاک بھار ت جنگ کی اور اس کے اثرات کی مودی کے الیکشن اور پاکستان آرمی کی ساکھ پر تھی دونوں کا فائدہ ہوا ،امریکہ نے ایک دفعہ پھر اپنا اثر دکھایا کہ وہ کس قدر طاقتور ہے کہ جب چاہے جنگ بند کروا دے اور جب چاہے لگوا دے تو کیا دو ایٹمی ممالک اس قدر بودے ہیں کہ اپنے تعیں اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ جنگ کی صورت میں کس قدر نقصان ہو سکتا ہے تو پھر اس ایڈوینچر کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی تو مندجہ بالا باتوں کی طرف دھیان جاتا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی اس ریجن میں کوئی کاروائی ناگزیر ہوئی اس کے لیے ماحول پہلے سے بنایا جاتا ہے عنان حکومت فرد واحد کے سپرد کر دیے جاتے رہے ہیں پھر کوئی وقوعہ عمل میں لایا جاتا ہے اب انتظار رہے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے پھر اس پر پاک آرمی کی اپنے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کے نام پر چوکیداری تاکہ وہ دوبارہ سر نہ اُٹھا سکیں یا واپس نہ جا سکیں جس کے بدلے میں تاحیات فیلڈ مارشل جس کی قبر کو بھی سلیوٹ ہے۔
٭٭٭













