سابق مارننگ شو کی میزبان شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے وہ اپنے شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کررہی تھیں لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ ان کی خود کی شادی عدنان سے ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی ’ آن لائن ‘ کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شرکت کی اور اپنے مارننگ شو کے سفر سے لے کر شادی میں ناکامی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
شائستہ لودھی نے اپنے دوسرے شوہر عدنان کو بہترین انسان قرارد یتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا۔
’والد حاملہ ماں پر تشدد کیا کرتے تھے‘
شائستہ نے اپنے شوہر کے بارے میں دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ عدنان ان کے کزن تھے لہذا ان کے بچوں کو ان کے دوسرے شوہر کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ اب تو معاملہ یہ ہے کہ ان کے بچے ان سے زیادہ ان کے شوہر کے قریب ہیں۔
انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ان کے سابق شوہر بہت اچھے انسان اور بہترین باپ تھے لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دو اچھے لوگوں کے درمیان بن نہیں پاتی اور اپنے راستے الگ کرنے میں ہی بہتری ہوتی ہے لہذا ہم دونوں نے بھی اپنے راستے جدا کرلیے۔
دونوں بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتا ہوں، محمود اسلم
اپنے مارننگ شو کے سفر کے بارے میں شائستہ نے کہاکہ مارننگ شو کے دوران اکثر وہ اسی حلیے میں اپنے بچوں کے اسکول چلی جایاکرتی تھیں جس سے ان کے بچوں کو سخت چڑ ہوتی تھی