لاہور:
علامہ اقبال ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کا نشہ آور کیمیکل، گولیاں اور 14ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے قبضے سے 195کلو گرام نشہ آور کیمیکل کیٹا مائن برآمد ہوا ہے اس کے علاوہ 5 لاکھ نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں، کیٹامائن کو دودھ کے ڈبوں جب کہ گولیوں کو بیگز کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔