رابی پیرزادہ نے مودی پرخودکش حملہ کرنے کی تصویرہٹانے کی وجہ بتادی

0
482

کراچی:

پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر خودکش حملہ کرنے تصویر، جس میں وہ اپنے جسم پر بم باندھے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔

دوروزقبل رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئرکی تھی جس میں وہ خود کش جیکٹ پہنے ہوئے نظرآرہی تھیں اس تصویرکے ساتھ رابی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر خودکش حملہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نریندرمودی پر خودکش حملہ کرنے کی خواہشمند

 

رابی پیرزادہ کی تصویرشیئر کرتے ہی بھارتی میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی اوربھارتی میڈیا نے رابی پیرزادہ پر شدید تنقید شروع کردی تھی جس کے بعد رابی نے اپنی تصویرہٹادی تھی لیکن انہوں نے تصویر ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی تھی۔

تاہم اب رابی پیرزادہ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی تصویر ہٹانے پر وضاحت دی ہے۔ رابی نے ویڈیو میں کہا کہ ایک بھارتی چینل نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ خودکش جیکٹ والی تصویر کے بارے میں بھارتیوں کو بتائیں کہ یہ تصویر انہوں نے کیوں لگائی تھی؟ رابی نے کہا کہ میں دہشت گردی کے خلاف ہوں اور میں دہشت گردی کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کرتی ہوں لیکن میں مودی کو بھی سپورٹ نہیں کرتی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

رابی پیرزادہ نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا آپ جو سوالات مجھ سے کررہے ہیں کاش یہ سوالات آپ مودی سے کریں، اُس کرفیو کے بارے میں جسے آج تین ماہ ہونے لگے ہیں۔ خدا کا واسطہ ہے مظلوم کشمیریوں پر رحم کریں جنہیں  پچھلے تین ماہ سے مودی نے قید کر رکھاہے۔ میری مودی کو سانپوں، مگرمچھوں اور بم سے خوفزدہ کرنے کی دھمکیوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ میں آپ سب کی اوردنیا بھر کی توجہ اس ظلم کی طرف کروانا  چاہتی ہوں جو مودی ہٹلر نے کشمیر میں کیا ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کو اژدھوں اور مگرمچھ  کیساتھ  تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

رابی پیرزادہ نے مزید کہا میں بھارت کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی ہندوؤں سے نفرت کرتی ہوں، میری اس بات سے بہت سارے پاکستانی مجھ سے ناراض بھی ہوجاتے ہیں، لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا میں ہر انسان کے ساتھ ہوں۔ میں دہشت گردی کے خلاف ہوں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے  اور پاکستان کی کوشش ہے کہ خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے۔

رابی پیرزادہ نے آخر میں بھارتی میڈیا اوربھارتیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا آپ ہندو ہیں، مسلمان ہیں، یا عیسائی ہیں۔ آپ بھارت میں ہیں اور آپ کی حکومت کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے مہربانی کرکے اس بارے میں سوچیے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here