اسلام آباد:
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کوپتہ نہیں کیسے برداشت کررہا ہے اورمودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہوگا۔
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اس کے شدید نقصان کیلئے تیاررہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہوگا، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں جس کے لیے تیاررہیں۔