ٹیلی نار پاکستان نے پہلی نیرو بینڈ آئی او ٹی سائٹ متعارف کرا دی

0
123

کراچی:

ملک کے ڈیجیٹل مواصلاتی نظام میں انقلابی اقدامات کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان نے ملک کی پہلی نیرو بینڈ آئی او ٹی سائٹ متعارف کروا دی۔

آئی او ٹی (IoT)  ٹیکنالوجی کی دنیا میں آنے والے چند سال میں مکمل طور پر اپنا اثر پیدا کرے گی وہاں نیرو بینڈ آئی او ٹی سائٹ یقینا ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت نہ صرف بیٹری کی میعاد میں اضافہ ہوگا بلکہ سگنلز کی وسعت میں بھی خاطر خواہ بہتری کے ساتھ ساتھ، فوری جواب کی تاخیر میں کمی، اس سے سلوشنز کے لیے سخت حفاظت اور منسلک ڈیوائسزسے ساتھ بہتر اسکیل ایبیلیٹی حاصل ہو گی۔

نیرو بینڈ آئی او ٹی کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان کا مقصد مقامی صنعت کو انقلابی اقدامات کے ذریعے، وسیع کوریج، توانائی کی بچت اور کم قیمت کی صورت میں فوائد فراہم کرنا ہے۔

خرم اشفاق، چیف ٹیکنالوجی آفیسر، ٹیلی نار پاکستان نے کہا کہ یہ پیش رفت ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ہماری کاوشوں کا اظہار اور با اختیاربنانے کے اہداف کی جانب ایک قدم ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here