کراچی:
سندھ حکومت نیوزی لینڈ میں پروفیشنل فائٹ کے لیے انٹرنیشنل باکسر نادر بلوچ کے اخراجات برداشت کرے گی۔
صوبائی وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت کے بعد محکمہ کھیل حرکت میں آگیا، لیاری سے تعلق رکھنے والے نادر بلوچ کوصوبائی سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی نے ملاقات کرکے حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان رینجرزسندھ کی نمائندگی کرنے والے نادر بلوچ کی 29 نومبر کو بھارت کے اندر جیت سنگھ سے پرفیشنل فائٹ طے ہے۔
دریں اثنا رابطے پر نادر بلوچ نے کہا کہ سندھ حکومت نے میری مشکل آسان کردی،میں اپنی پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو زیر کرنے کے لیے بہت امید ہوں۔