گلوکارہ عینی خالد نواز شریف سے متعلق ٹوئٹ کے باعث شدید تنقید زد میں

0
446

کراچی: ’’ماہیا‘‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ عینی خالد کو نواز شریف کے حوالے سے کی گئی ایک ٹوئٹ کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے رواں ماہ کے وسط میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت دی تھی۔ جس کے باعث کرکٹرمحمد حفیظ اور اورشیف گلزار سمیت متعدد پاکستانیوں نے ملک میں علاج کی ناکافی سہولیات اور جیل میں قید دیگر بیمار قیدیوں کے علاج کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھائے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا مطلب کروڑوں پاکستانی بھی محفوظ نہیں

بعد ازاں نواز شریف کی لندن جاتے ہوئے ایئرایمبولینس اوربغیر وہیل چیئر کے سیڑھیاں چڑھنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں نواز شریف لندن کے ایک شاپنگ مال میں شاپنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

گلوکارہ عینی خالد نے ٹوئٹر پر نواز شریف کی لندن شاپنگ مال کی تصویرشیئر کرکے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جب آپ بیماری کی غرض سے بیرون ملک چلے جائیں لیکن شاپنگ کرنا آپ کی زندگی ہو۔‘‘

تاہم عینی خالد کو نواز شریف کی تصویر شیئر کرنا اوران پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر تین سال پرانی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیف گلزار کا سر پر جوتے مار کر انوکھا احتجاج

بہت سارے صارفین نے عینی خالد کوان کی ناقص معلومات کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم کی تصویر  پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی یہ تصویر 2016 کی لندن کے لگژری اسٹور ہیروڈز کی ہے۔ نواز شریف تین سال قبل اوپن ہارٹ سرجری کے لیے لندن گئے تھے اور صحت یاب ہونے کے بعد عیدالفطر قریب آنے کے باعث وہ اس اسٹور میں شاپنگ کرتے دیکھے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here