علی ظفر گزشتہ ایک دہائی میں ایشیا کے تیسرے پرکشش ترین مرد قرار

0
479

پاکستانی گلوکار وادکار علی ظفر کو گزشتہ ایک دہائی میں ایشیا کے تیسرے پرکشش ترین مرد کا اعزاز دیا گیا ہے۔

غیر ملکی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کے حوالے سے ایک آن لائن سروے کیا گیا جس میں ان سے رواں سال اور گزشتہ ایک دہائی میں پرکشش ترین مردوں کے بارے میں پوچھا گیا، اس فہرست کے ٹاپ ٹین میں 2 پاکستانی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مداحوں کی جانب سے ووٹنگ کے نتیجے میں پاکستانی ماڈل واداکار بلال اشرف رواں سال میں پاکستان کے سب سے پرکشش مرد قرارپائے ہیں اور وہ ٹاپ ٹین میں جگہ پانے والے واحد پاکستانی ہیں جب کہ گلوکار وادکار علی ظفر کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

 

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بلال اشرف دنیا کے 10 پرکشش مردوں میں شامل

رواں سال دنیا کے پرکشش ترین مرد اور گزشتہ ایک دہائی میں ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کو دیا گیا ہے اور ٹاپ ٹین میں زیادہ تر بھارتی اداکاروں کو ہی جگہ ملی ہے، اس فہرست میں برطانوی گلوکار زین ملک، بھارتی ماڈل وادکار ویوان ڈسینا، بالی ووڈ سلطان سلمان خان، بھارتی اداکار شاہد کپور، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، رنویر سنگھ اور پربھاس بالترتیب دوسرے سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

گلوکار علی ظفر نے اس حوالے سے ٹاپ ٹین میں موجود تمام لوگوں کی تصاویر سمیت ایک ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here