میڈیاپابندیاں؛ٹرمپ ڈکٹیٹرز کی تاریخ دوہرا رہے ہیں، چک شومر

0
11

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس سے 3 اہم خبر رساں اداروں پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد امریکی ایوانِ بالا کے اقلیتی رہنما چِک شومر نے ان پر سخت تنقید کی ہے۔ شومر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے وہی قدم اٹھایا ہے جو تاریخ میں آمر اور مستبد حکمران اٹھاتے آئے ہیں، تاہم وہ جمہوریت میں خبروں میں ہیرا پھیری کرنے یا سچائی کو چھپانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ امریکی صدر نے سی این این، ایم ایس ناو اور پولیٹیکو پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر ان کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ اقدام کسی ایک خبر کا ردِعمل نہیں بلکہ گزشتہ چند سالوں سے جاری منفی صحافت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دیگر خبر رساں اداروں کو بھی ایسے ہی اقدامات کی تنبیہ کی ہے۔ متاثرہ اداروں نے حکومت کے اس اقدام کو آئینی حقوق اور صحافتی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تمام بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی مشترکہ کوریج کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ قانونی ماہرین اور آزاد صحافت کی تنظیموں نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو پہلی آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here