ماسکو (پاکستان نیوز)روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے ایک اہم بیان میں امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے جدید ترین اور جارحانہ میزائل موجود ہیں جن کی مثال خود امریکہ کے پاس بھی نہیں۔ روسی حکام کے مطابق ایران نے ابھی تک اپنے دفاعی ذخیرے سے وہ انتہائی جدید میزائل استعمال نہیں کیے جو جنگ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ روسی وزیرِ دفاع نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کے پاس موجود میزائلوں کا یہ وسیع ذخیرہ نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی بھرپور قوت رکھتا ہے۔ اس نازک صورتحال کے پیشِ نظر روس نے امریکہ اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو فی الفور بند کریں اور اپنی مہم جوئی کی ناکامی کو تسلیم کر لیں کیونکہ مزید کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصانات تمام فریقین کے لیے انتہائی حیران کن اور ناقابلِ تلافی ہوں گے۔












