اقوام متحدہ خطاب کے بعد صدرٹرمپ اور شی جن پنگ کی اہم ملاقات

0
12

نیویارک (پاکستان نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ متوقع ملاقات نے عالمی سطح پر سفارتی و معاشی ماحول کو نئی سمت دے دی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22 ستمبر کے خطاب پر دنیا بھر کی نظریں جم گئی ہیں کیونکہ موجودہ عالمی جنگی کشیدگی اور معاشی بحران کے تناظر میں اس خطاب کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ اس موقع پر صدر کی جانب سے غیر ملکی وفود کے سربراہان کے اعزاز میں روایتی سالانہ شامانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ اس اہم تقریب کے فوراً بعد امریکی صدر واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے تاکہ 23 ستمبر سے 25 ستمبر تک جاری رہنے والے چینی صدر کے سرکاری دورے کی میزبانی کر سکیں۔ چینی صدر شی جن پنگ اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو ماہرین نے عالمی سیاست اور معیشت کا سب سے اہم موڑ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں تقریر کے اگلے ہی روز عالمی برادری کی تمام تر توجہ نیویارک کے بجائے واشنگٹن میں ہونے والی اس اعلیٰ سطح ملاقات پر مرکوز ہو چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دو بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ تناؤ اور سفارتی تعلقات کے تناظر میں اس ملاقات کے اثرات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے امن اور معاشی استحکام پر براہ راست مرتب ہوں گے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here