جنگ کی حامی پریانکا چوپڑا نے امن کا راگ الاپنا شروع کردیا

0
121

لاس اینجلس: بالی ووڈ اداکارہ واقوام متحدہ کی سفیربرائے امن پریانکا چوپڑا نے رواں سال کے آغازمیں پلوامہ حملے کے بعد امن کے بجائے جنگ کی حمایت کی تھی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب وہ بیان سے ہی پھرگئی ہیں۔

رواں سال کے آغازمیں پاک بھارت تنازعہ کے بعد پاکستان مخالف ٹوئٹ کرنے پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پران کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

اب اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اسی تنازعہ سے متعلق جب پوچھا گیا توانہوں نے خود کوبچاتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ایسا نہیں کہ ایسے موضوع پربات کی جائے، جو کچھ بھی دونوں ممالک کے درمیان ہوا تھا وہ برا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن بننے کے بعد سالوں کا میرا کام اس بات کی گواہی ہے کہ میں کبھی بھی جنگ کی حامی نہیں رہی اورنہ آگے کبھی ہوں گی جسے مجھے بارباردہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here