پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ٹھیکے پر دینے کا تاثر مسترد کردیا

0
178

کراچی:

پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورکو ٹھیکے پر دینے کا تاثر مسترد کردیا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ این سی اے کا پورا سسٹم تبدیل ہوگا، علی ضیا پالیسی کے تحت تحقیقات کے دوران معطل رہتے لیکن انھوں نے خود ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا، مدثر نذر پہلے ہی توسیع نہ لینے کا کہہ چکے تھے،بہرحال اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، تبدیلیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ چند کوچز بہترین ہیں دیگر نہیں، جہاں ضرورت ہوئی ان کو دوبارہ ٹریننگ دیںگے لیکن ضمانت دیتا ہوں کہ این سی اے کو ٹھیکے پر نہیں دیا جائیگا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here