ہمایوں سعید کی ننھی بھانجی بھی ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مداح

0
119

کراچی: اداکارہمایوں سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیئر کی جانے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی ننھی بھانجی ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ٹائٹل سانگ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ اس وقت پاکستان کا مقبول ترین ڈراما ہے جسے نہ صرف لوگ بڑی تعداد میں دیکھ رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پربھی ڈرامے کے حوالے سے مختلف مزاحیہ پوسٹس شیئرکرتے اور ڈرامے کی کہانی اور مکالموں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مداح صرف خواتین یا بڑی عمرکے افراد ہی نہیں ہیں بلکہ ننھے بچے بھی اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے اپنی ننھی بھانجی عائزہ کی ایک ویڈیو شیئرکرائی ہے جس میں ننھی عائزہ ڈرامے کا ٹائٹل سونگ گاتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

ہمایوں سعید نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا میری بھانجی عائزہ سے ملیے یہ بھی ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی بہت بڑی مداح ہے۔ سوشل میڈیا پر ننھی عائزہ کے انداز اورگائیکی کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی بہت سے بچوں کی’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ٹائٹل سونگ گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here