ہمایوں سعید تعلیم سے محروم لڑکیوں کی حمایت میں میدان میں آگئے

0
671

کراچی:

اداکار ہمایوں سعید تعلیم کے زیور سے محروم لڑکیوں کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم لڑکیوں کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج بھی 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں جب کہ تعلیم سے محروم ان بچوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ یعنی اکثریت لڑکیوں کی ہے۔

ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ حکومتی ادارے اور سیاسی نمائندگان پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر اور والدین اپنی بچیوں کو اسکول بھیج کر پاکستان کی ہر بیٹی کا مستقبل محفوظ کر سکتے ہیں اس لیے اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں، انہیں اس حق سے محروم نہ کریں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر لڑکی کو بارہ جماعتیں پڑھانا ہمارا حق ہے اور انہیں یہ حق دلانا ہمارا فرض ہے، اس لیے میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ والدین اپنی بیٹیوں کو اسکول ضرور بھیجیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here