لاہور / لاہور:
پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی نے دو سال میں 14 غیر ملکی دورے کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے 2018 سے 2019 تک 14 غیر ملکی دورے کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، ان کے غیر ملکی دوروں پر 50 لاکھ 10 ہزار 663 روپے خطیر رقم خرچ ہوئی جو خود ایک ریکارڈ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نے جن ممالک کے دورے کئے ان میں دبئی کے 7، لندن کے 4،جنوبی افریقا، سنگا پور اور بنگلا دیش کا ایک ایک دورہ شامل ہے۔