کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس کو حادثہ، 3 افراد ہلاک

0
493

کوئٹہ:

خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب مسافر کوچ اور مزدہ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 17  زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی کہ خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب مسافر کوچ تیزرفتارمزدہ سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً جائے وقوع  پر پہنچےاور زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خضدار منتقل کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here