امریکا کا عراقی ایئربیس حملے پر شدید غم وغصے کا اظہار

0
497

واشنگٹن:

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی فوجیوں کے زیر استعمال عراقی ایئر بیس پر راکٹ حملوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز عراق کی مرکزی ایئر بیس پر 8 راکٹ داغے گئے جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، حملے میں البلد ایئر بیس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور حملے کے وقت وہاں امریکی فوجی اور ایک امریکی طیارہ بھی موجود تھا جو حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔

یہ خبر پڑھیں: عراق میں امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ایئربیس پر راکٹ حملے

 

امریکی فوجیوں کے زیر استعمال اس ایئربیس پر حملے کی خبر پر امریکا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عراقی بیس پر حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ حکومتِ عراق سے حملے کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلائے۔ انہوں نے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔

قبل ازیں محکمہ وزارت دفاع پینٹاگون اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے بھی ایئربیس پر حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ عراق حکومت نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے غیر ملکی فوجیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اُٹھانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here