پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی

0
580

کراچی:

پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے اور اس تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی، اس میں پہلے ہی ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

پہلے مذکورہ ٹیکسز جمع کرانے کی تاریخ31 دسمبر دی گئی تھی یہ بات صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، سیکریٹری ایکسائز عبد الحلیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر ٹیکسز ون شاہ بدالدین کھتری اور ڈائریکٹر ٹیکسز ٹو اقبال احمد لغاری اجلاس میں شریک تھے۔

بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے اجلاس کو بتایا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے ذرائع ابلاغ کے توسط سے آگاہی مہم چلائی گئی تھی اور سہولت کے لیے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here