گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 4 بیٹیاں زندہ جل گئیں

0
95

حیدرآباد:

لیبر اسکوائر میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ماں اور اس کی 4 جواں سال بیٹیاں زندہ جل گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد کے سائیٹ ایریا میں واقع لیبر اسکوائر کے ایک مکان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، ایک کمرے کے اس مکان میں ایک بیوہ خاتون جنت بی بی اپنی 4 جواں سال بیٹیوں ریشم، اسما ، نیہا اور صنم کے ساتھ رہائش پزیر تھیں، جن میں سے 4 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک نے پیر کی صبح دوران علاج دم توڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ماں بیٹیوں میں سے صرف جنت بی بی کی ہی لاش قابل شناخت تھی، لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here