کراچی:
اداکار فیروز خان کے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد اب اُن کی ہمشیرہ گلوکارہ دعا ملک نے بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔
میزبان و گلوکارہ دعا ملک نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بھائی فیروز خان نے شوبز کی دنیا چھوڑی دی جواب میں دعا ملک نے کہا کہ بھائی کی طرح میری جانب سے بھی بہت جلد شوبز چھوڑنے کی ٹویٹ آنے والی ہے جس کے بعد میری بہن حمیمہ ملک کی باری ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو دین کی جانب راغب کرنے میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اللہ تعالیٰ کا ہے اور ان تمام عمل میں کتابیں اور روحانی لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے جوکہ اللہ پاک کے قریب کرنے کے سفر میں شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا بھی روحانیت سے گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ مجھے خود بھی سمجھ نہیں آئی لیکن سچ تو یہ ہے کہ جب مخلوق سے خلوص، وفاداری اور حقیقی محبت سمجھ نہیں آتی تو پھر سمجھ آجاتا ہے کہ خالق کی محبت کیا ہے۔
یہ پڑھیں: فیروزخان نے شوبزکوخیرباد کہہ دیا
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیروز خان نے ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ میں اب شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔