’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘، رابی پیرزادہ

0
103

کراچی:

رابی پیرزادہ نے خلیل الرحمان قمر اورسماجی کارکن ماروی سرمد کے تنازع  اور ’’میرا جسم میری مرضی‘‘کے نعرے پر کہا ہے ’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘۔

خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے تنازع نے گزشتہ دوروز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان مچایا ہو اہے۔ یہ جھگڑا نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران عورت مارچ کے مشہور نعرے’’میرا جسم میری مرضی‘‘سے شروع ہوا اور  اتنا بڑھ گیا کہ خلیل الرحمان قمر کا نام گزشتہ دوروز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرنے ماروی سرمد کو گالی دیدی

 

رابی پیرزادہ نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘ یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کرکے دکھایا۔ دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت۔ مگر خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا۔ وہ مرد نہیں ہے اورجو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: دو ٹکے کا ڈائیلاگ لکھنے والا خلیل الرحمان آج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا

اس پوسٹ کے ساتھ رابی پیرزادہ نے اپنی دوسال قبل کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ماڈرن لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں جب کہ ایک حال کی تصویر ہے جس میں وہ بالکل مختلف روپ میں سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ کی نا فرمانی کی جس کی مجھے سزا ملی، رابی پیرزادہ

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں رابی پیرزادہ کی کچھ نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انہوں نے خدا سے معافی مانگتے ہوئے اپنی باقی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا تھا اوراس وقت رابی پیرزادہ نے پہلی بار ’’میرا جسم اللہ کی مرضی‘‘ کا جملہ استعمال کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here