کراچی:
اداکارہ اقرا عزیز بھی اب قرنطینہ کے دوران کھانے پکانے لگیں۔
کورونا وائرس کے باعث بہت سے فنکاروں نے قرنطینہ میں منفرد مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں۔ اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو گرافی سیکھنے کے ساتھ ساتھ اب کھانا پکانا بھی شروع کردیا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز آلو کوفتے کے تیار سالن کی تصویر شیئر کی تھی جس پر مداحوں نے کھانے کے خوش شکل ہونے کی خوب تعریف کی۔
اور اب اداکارہ نے آلو گوشت کی تصویر شیئر کی جو نہ صرف خوش شکل بلکہ ذائقہ داربھی لگ رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مداحوں سے پوچھا کہ کسی کو آلو گوشت کھانا ہے؟ جس پران کے مداح دلچسپ جواب دے رہے ہیں۔