نیو یارک نیو جرسی، کے نرسنگ ہومز: کورونا سے متاثر لاشوں کے انبار

0
223

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک اور نیو جرسی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی بڑی تعداد نرسنگ ہومز میں زیر علاج رہی ہے، تفصیلات کے مطابق ریاستی نرسنگ ہومز کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوئے ہیں، اطلاعات کے مطابق نیویارک کے سٹیٹن آئی لینڈ ، برانکس ، کوئینز اور بروکلین میں قائم نرسنگ ہومز میں زیر علاج رہنے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد جانبر نہیں ہو سکی ، ان نرسنگ ہومز میں زیر علاج رہنے والے 2500 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ نیوجرسی میں سب سے بڑے نرسنگ ہومز سے کورونا کے 17 مریضوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ، اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی بڑی تعداد نرسنگ ہومز میں زندگی کی بازی ہار گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here