راشد خان ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کا جادو جگانے کے لیے بے قرار

0
96

چنئی:

افغان اسپنر راشد خان ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کا جادو جگانے کے لیے بے قرار ہیں۔

راشد خان نے کہاکہ ہم میگا ایونٹ میں ایشیا کپ جیسی پرفارمنس کی کوشش کریں گے جس میں ہم نے تمام بڑی ٹیموں کو سخت چیلنج دیا تھا، انھوں نے مزید کہاکہ میں کسی بھی بیٹسمین سے خوفزدہ نہیں کیونکہ جانتا ہوں کہ اچھی بولنگ کرنے سے کسی کو بھی آئوٹ کرسکتا ہوں، البتہ خراب گیندوں پر کوئی بھی میری پٹائی کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وہ اس وقت آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں اور ایونٹ کے فوری بعد قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here