کراچی:
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت جلسہ عام آج ہفتہ 27اپریل کوشام 5 بجے مزارِ قائد سے متصل باغ جناح میں منعقد کیا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے شہری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلسہ عام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اہل قلم، دانشور، ادیب، شاعر، پروفیسرز، صحافی، پروفیشنلز، تمام مکاتب فکر اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت تمام مذاہب کے ماننے والے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ 27/اپریل کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے سندھ کے حقوق کے حصول میں اپنا کردارادا کریں اور ظلم و ستم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔
ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کا جلسہ شہری عوام کے غصب شدہ حقوق اور ان کے ساتھ جاری ظلم و زیادتیوں کے خلاف اہم سنگ میل ہے جو ظالم و متعصب حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔