چینی سفارتخانہ آئی ایس پی آر کے کردار کا معترف ہے، ژولی جیان

0
481

اسلام آباد:

قائم مقام چینی سفیر اورچائنیز ایمبیسی کے ڈپٹی چیف آف مشن ژولی جیان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے۔

ژولی جیان نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اورڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا ہے آئی ایس پی آر پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے۔

بعد ازاں اپنے ٹویٹ میںژولی جیان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہے، پاک چین تعلقات کو پروان چڑھانے کے لیے آئی ایس پی آر کا اہم کر دار ہے، چائنیز ایمبیسی آئی ایس پی آر کے کردار کا اعتراف کرتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here