لڑکیوں کو کھانا بنانے کےعلاوہ اور بھی چیزوں پر دھیان دینا چاہئے، صنم جنگ

0
106

راچی:

مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے خود کو کام چور کہنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کھانا بنانے کے علاوہ اور بھی چیزیں جن پہ لڑکیوں کو دھیان دینا چاہئے۔

اداکارہ صنم جنگ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ کچن میں سویاں بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں تاہم ساتھ ساتھ وہ یہ بھی بتاتی جارہی ہیں کہ انہیں کھانا بنانا بالکل نہیں آتا اور ویڈیو میں وہ کبھی دودھ کو گراتی اور بھی سارا کام اپنی امی سے کرواتی نظر آرہی ہیں۔

صنم جنگ نے تو یہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تاہم صارفین نے انہیں شادی شدہ ہونے کے باوجود کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہ آنے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ قدیر نامی صارف نےلکھا آپ انتہائی کام چور لڑکی ہیں آپ کی امی نے آپ کی تربیت اچھی نہیں کی صرف جاب کرنا سکھایا گھرداری نہیں سکھائی جو کہ انتہائی ضروری ہے۔ آپ ایک وقت کا کھانا نہیں بناسکتیں آگے آپ اپنی بیٹی کو کیا سکھائیں گی کیا تربیت دیں گی۔

 

یہ بھی پڑھیں: ماں اور اولاد کے درمیان محبت کو اجاگر کرتی پاکستانی اداکارائیں

صنم جنگ نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ساری تربیت کھانا بنانے پر ہی ختم ہوجاتی ہے؟ اور میں اپنی بیٹی کو کیوں کھانا بنانا سکھاؤں گی؟ دنیا میں کھانا بنانے کے علاوہ اور بھی چیزیں جن پہ لڑکیوں کو دھیان دینا چاہئے۔

صنم نے مزید کہا مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کھانا بنانے اور تربیت کرنے کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ جب آپ کچھ اچھا لکھ سکتے ہیں تو بلاوجہ کی تنقید کرنا بند کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here