سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال منتقل

0
86

ریاض:

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز ہونے پر دارالحکومت ریاض کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کے مزید میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے اسپتال داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت عوام، اور میں خود شاہ سلمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، ہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و سلامتی اور لمبی زندگی کی دعا کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here