کھیل کے دوران جھگڑے پر7 سالہ بچے نے 4 سالہ کزن کو ذبح کردیا

0
106

بریلی:

بھارت میں 7 سالہ بچے نے کھیل کے دوران معمولی بات پر طیش میں آکر تیز دھار چھری سے اپنے 4 سالہ کزن کا گلا کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع بریلی میں دو بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ معمولی پر بات دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر 7 سالہ بچہ اپنے گھر گیا اور باروچی خانے سے چھری لا کر اپنے کزن کو ذبح کردیا۔

4 سالہ بچے کو نیم مردہ حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث بچے نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ مقتول کی ماں نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ میری نند نے اپنے بیٹے کو میرے بیٹے کے قتل پر اکسایا ہے۔

 

مقتول بچے کی ماں نے اہل خانہ کی مداخلت پر اپنی نند کیخلاف پولیس کو درج کرائی گئی درخواست واپس لے لی جس پر پولیس نے بھی تفتیشی عمل روک دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here