فیروز خان کی کنگنا رناوت کو پاکستان میں ’چائے‘ کی دعوت

0
86

کراچی:

اداکار فیروز خان نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دی ہے۔

کچھ روز قبل کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’’تیجس‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں کنگنا رناوت ایک جنگی جہاز کے سامنے پائلٹ کا یونیفارم پہنے کھڑی ہیں۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کنگنا اس فلم میں بھارتی خاتون پائلٹ کا کردار نبھارہی ہیں۔

تاہم پاکستانی ابھی تک بھارت کے بزدل پائلٹ ابھی نندن کونہیں بھولے ہیں اور نا ہی بھارت کو بھولنے دیں گے۔ اداکار فیروز خان نے کنگنا رناوت کا پوسٹر ری شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں انہیں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ ’’نیا جہاز؟ کبھی ہمارے ساتھ چائے پینے کے لیے آئیں‘‘۔

 

اداکارہ کنگنا رناوت پاکستان کے خلاف اکثر زہر اگلتی ہوئی نظر آتی ہیں اور بعض اوقات تو ان کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ پاکستان دشمنی میں انتہا پسند ہندوؤں سے بھی آگے بڑھ گئی ہیں۔ لہذا فیروز خان نے کنگنا رناوت پر طنز کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کے ذریعے انہیں بھارت کے بزدل پائلٹ ابھی نندن کی یاد دلائی ہے جو پاک فوج کے ہاتھوں شرمندگی اٹھاکر اور پاکستانی چائے کی تعریف کرکے واپس بھارت گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں  بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالا کوٹ اور مقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا گیا تھا تاہم پاک فوج نے بھارتیوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا جہاز تباہ کردیا تھا اور پائلٹ کو پکڑ لیا تھا۔

پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کو نہ صرف طبی امداد دی تھی بلکہ اسے گرما گرم چائے بھی پلائی تھی اور بھارتی پائلٹ کا پاکستانی چائے کی تعریف میں بولا گیا یہ جملہ ’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘ بہت مشہور ہوا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here