کیریبیئن پریمیئر لیگ میں آصف علی اور سہیل تنویر رنگ نہ جما سکے

0
101

لاہور:

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں آصف علی اور سہیل تنویر رنگ نہ جما سکے۔

گذشتہ روز ختم ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والے دونوں پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے تھے،جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے 10میچز میں 14.75کی اوسط سے صرف 118رنز بنائے،سب سے بڑی اننگز پہلے میچ میں 47رنز ناٹ آؤٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد وہ فارم کو ترستے رہے۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹ کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر نے 5میچز میں 29.60کی اوسط سے 5وکٹیں حاصل کیں، بہترین بولنگ 25رنز کے عوض 2وکٹیں رہی،انھوں نے 11.33کی اوسط سے 34رنز بنائے،وہ سب سے بڑی اننگز 16رنزکی کھیل پائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here