قائداعظم ٹرافی کے میچز بھی مصنوعی روشنی میں کرانے کی تجویز زیرغور

0
100

لاہور:

نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے چند میچز ڈے اینڈ نائٹ کروانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

نیا اسٹرکچر متعارف کروائے جانے کے بعد رواں سال فرسٹ کلاس کرکٹ کو صرف 6 صوبائی ٹیموں تک محدود رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، قائد اعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں میچ سرخ گیند سے دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے جن سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری میں مدد ملے گی، دورہ آسٹریلیا سے قبل کھلاڑیوں کو پنک بال کا تجربہ دلانے کے لیے چند میچز ڈے اینڈ نائٹ بھی رکھے جائیں گے۔

پی سی بی کو امید ہے کہ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے طویل فارمیٹ کے میچ شائقین کی توجہ پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

 

یاد رہے کہ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز ستمبر کے وسط میں متوقع ہے، پہلے مرحلے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز زیرغور ہے، بعد ازاں دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا، فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے مختصر فارمیٹ کا ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here