دھونی کے غصے سے گھورنے پر امپائرنے وائیڈ کا فیصلہ بدل دیا

0
233

دبئی:

آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے غصے سے گھورنے پر امپائر پال رایفل نے وائیڈ بال سے متعلق اپنا فیصلہ ہی تبدیل کردیا۔

19 ویں اوور میں شردل ٹھاکر کی باہر جاتی ہوئی گیند کو جب رایفل نے وائیڈ قرار دینے کا سگنل دینے کیلیے بازو اٹھانا شروع کیے تو ان کی نظر دھونی پر پڑی جو وہیں سے انھیں غصے میں گھورتے ہوئے چلا رہے تھے جس پر امپائر نے بازو نیچے کرکے گیند کو قانونی قرار دے دیا۔

اس فیصلے پر ڈگ آؤٹ میں بیٹھے سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس واقعے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ای ین بشپ نے کہا کہ مجھے فیلڈ آفیشلز سے ہمدردی ہے کہ وہ مشکل کام کرتے ہیں، مگر میں سمجھتا ہوں کہ رایفل نے غلطی کی، سوشل میڈیا پر بھی دھونی کی اس حرکت کو دھونس قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید ہورہی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here