مودی کی پرستار خاتون کی دلت اقلیت کو مغلظات بکنے کی ویڈیو وائرل

0
284

نئی دلی:

مودی کی مداح خاتون کی دلت اقلیتوں کو سب و شتم کا نشانہ بنانے اور نفرت کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر میں بھارت میں اعلیٰ ذات سمجھے جانے والی برہمن سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون دلت اقلیت سے ناصرف شدید نفرت کا اظہار کر رہی ہیں بلکہ غیراخلاقی زبان بھی استعمال کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کی وجہ سے دلت اقلیتوں کو برے القاب سے پکارنے والی خاتون وزیراعظم نریندرا مودی کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں اور واشگاف الفاظ میں مودی سرکار کی اقلیتوں کیخلاف نفرت آمیز پالیسی کی مداح ہے۔

 

بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے ’گجرات کا قصاب‘ کا عالمی لقب حاصل کرنے والے نریندرا مودی کی ساری سیاست اقلیتوں کیخلاف نفرت پھیلانے اور اکھنڈ بھارت کے کبھی نہ پورا ہونے والے سوشے پر انحصار کرتی ہے، ان کے دور حکومت میں مسلمانوں اور دلتوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی گئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here