مالدیپ کے سابق نائب صدر کو کرپشن پر20 سال قید اورڈیڑھ لاکھ ڈالرجرمانہ

0
91

مالی:

مالدیپ کے سابق نائب صدر کو کرپشن کے الزام میں 20 سال قید اور ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر کی سزا سنا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی فوجداری عدالت نے مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب پر خرد برد، منی لانڈرنگ اور حکومتی اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات میں 20  سال قید کی سزا سنا دی۔ احمد ادیب پر ہوٹلوں کے لیے جزائر لیز پر دینے سے متعلق الزامات تھے۔

مالدیب کی موجودہ حکومت  کے قائم کردہ ایسٹ ریکوری کمیشن کے مطابق مالدیپ کے متعدد جزائر کو بازار سے کم قیمت پر فروخت کرنے کی وجہ سے ملک کو مجموعی طور پر تقریباً 26 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

 

احمد ادیب نے ستمبر میں پلی بارگین کے تحت عدالت میں اپنے بیان میں کرپشن کا اعتراف کیا تھا اور مالی نقصان کے ازالے میں مدد کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here