ٹرمپ کے عملے میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، پریس سیکریٹری بھی شکار

0
88

واشنگٹن:

گزشتہ ہفتے صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وائٹ ہاؤس کے صدارتی عملے میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

پیر کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلی مک انینی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان میں علامات تو ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاہم اب ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کیلی نے یہ بھی وضاحت کی کہ جمعرات کو پریس بریفنگ کے انعقاد سے قبل انہیں وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا علم نہیں تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری سمیت صدارتی عملے کے متعدد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here