پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19جواری گرفتار

0
97

کراچی:

پولیس نے کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19 جواریوں کو گرفتار کرکے آلات قماربازی برآمد کرلیے۔

کراچی کے علاقہ گبول ٹاؤن پولیس نے بفرزون بنگالی پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف اقسام کا جوا کھیلنے میں مصروف تھے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، 7 موبائل فونز، ایک پرنٹر سمیت دیگر اشیا برآمد کرکے مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here