پولیس اہلکاروں کے بچوں کیلیے معیاری تعلیم کا معاہدہ ہوگیا

0
105

کراچی:

آئی جی کلیم امام نے شہدائے پولیس اور حاضر سروس افسران اور اہلکاروں کے بچوں کو شہر کے معیاری اسکولوں سے تعلیم کی فراہمی کے اقدامات پر اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹررضوان احمد کو شاباش دی ہے۔

سینٹرل پولیس آفس میں تقریب کے دوران معروف اسکولوں کے مالکان اور نمائندوں اور اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹررضوان احمد کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد تمام اسکولوں سے شہدائے پولیس کے بچوں کو مختص کوٹہ اورتعداد کے مطابق مفت تعلیم جبکہ حاضرسروس ملازمین کے بچوں کورعایتی فیسوں پر معیاری اور بہترتعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ایجوکیٹر اسکول شہدائے پولیس کے200 بچوں کو مفت اور حاضر سروس ملازمین کے 200 بچوں کو50 فیصد رعایتی فیس، الائیڈ اسکول38 بچوں کو مفت جبکہ 76 بچوں سے 75فیصد رعایتی فیس، عزیزملت اسکول12 بچوں کو مفت جبکہ 24 کو 50 فیصد رعایتی فیس،مریم اسکول اور کریسینٹ گروپ آف پبلک اسکول میں شہدائے پولیس کے تمام بچوں کو مفت جبکہ حاضرسروس ملازمین کے تمام بچوں کو 50 فیصدرعایتی فیس پرتعلیم فراہم کریں گے۔

 

سرسیدیونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شہید اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لیے 2 ، 2 سیٹیں رکھی گئی ہیں جس کے تحت مفت اور پچاس فیصدرعایتی فیس پرتعلیم دی جائیگی اس موقع پراے آئی جی ویلفیئرسندھ نے کہا کہ مفاہمتی یاداشت کے اس سلسلے کوپولیس کی دیگررینج ڈسٹرکٹس تک بھی وسعت دی جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here