نیب زدگان ندامت کے بجائے اورنج ٹرین کا جشن منارہے ہیں، شبلی فراز

0
103

اسلام آباد:

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ والے پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے اپنے طور پر اورنج ٹرین منصوبے کے افتتاح پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات  شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  (ن) لیگ کے نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار اور عوامی وسائل کھانے کا جشن منا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، مہنگائی اور معاشی تباہی ہوتی ہے، پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here