چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاوّل کل ہوگی

0
83

کراچی:

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظرنہیں آیا لہذا یکم جمادی الاول 1442ھ جمعرات 17 دسمبر2020 کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا یا غبار آلود۔

پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here