کراچی، قتل کی وارداتوں میں ملوث گینگ وار کارندہ گرفتار

0
86

کراچی کے علاقے لیاری سے پولیس نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ وار کارندہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مرزا آدم خان روڈ لیاری سے گینگ وار غفار ذکری اورآغا محبوب کے کارندہ نوید عرف سنارہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم نوید عرف سنارا نے مخالف گینگ وار گروپ بابا لاڈلہ کے کارندے مارنے کا اعتراف کیاہے۔ملزم لیاری آیا تو پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔

ملزم نے کلری میں فائرنگ کرکے زبیر اور عبدالکریم نامی شخص کو قتل جبکہ عثمان نامی شخص کو زخمی کیا۔

دوسرے واقعے میں ملزم نے فائرنگ کرکے اسحاق نامی شخص کو قتل کیاجبکہ فائرنگ کے واقعہ میں عثمان غنی اور صالح محمد زخمی ہوئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here