اسلام آباد:
عدالت نے اماراتی شاہی خاندان کے لیے 150 نایاب باز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کیخلاف جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے یو اے ای کے شاہی خاندان کے لیے نایاب نسل کے 150فالکن کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری دفتر خارجہ، ڈپٹی چیف پروٹوکول دفتر خارجہ، سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی کہ مطمئن کریں کس قانون کے تحت فالکنز کو یو اے ای بھیجنے کی اجازت دی۔