مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور قابض بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی

0
82

سری نگر:

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرلی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشیوں کے رجحان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اگر بھارتی فوجی اہلکاروں کی جانب سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی وجوہات دیکھی جائیں تو ان میں زیادہ تر اہلکار ذہنی دباؤ اور گھر سے دوری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں تعینات قابض بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر پؤن کمار نے آرمی میس میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

دوسری جانب پولیس نے فوجی اہلکار کی خودکشی کے واقعے پر تمام ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو پؤن کمار کے آبائی علاقے بھیج دیا۔

واضح رہے 10 دن پہلے بھی ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا جب کہ 2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباو کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here