لندن:
ملکہ برطانیہ الیزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی جس کی وجہ سے انہیں لندن کے کنگ ایڈورڈ اسپتال میں کچھ دنوں کے لیے منتقل کردیا گیا ہے، برطانوی شاہی ذرائع کے مطابق شہزادہ فلپ کو کسی ایمرجنسی کے تحت اسپتال منتقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی وہ کورونا وائرس کا شکار ہیں۔
دوسری جانب بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ کو ڈاکٹرز کی مشورے کے بعد احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں کچھ دنوں تک ڈاکٹرز کے زیر نگرانی رکھا جائے، شہزادہ فلپ اسپتال میں کچھ دن آرام کرنے کے بعد واپس گھر منتقل ہوجائیں گے۔