آج برا دن تھا مگر اگلے میچز میں کم بیک کریں گے، سرفراز احمد

0
131

ناٹنگھم:

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آج ہمارا برا دن تھا لیکن اگلے میچز میں کم بیک کریں گے۔

ورلڈکپ 2019 میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے شروع کے 10 اوورز میں وکٹیں گنوائی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر پریشر بڑھا،ہمیں اندازہ تھا کہ ویسٹ انڈیز ہمیں کیسی بولنگ کرے گی، اس کے باوجود ہم نے غلط شاٹس کھیل کر وکٹیں گنوایں، آندرے رسل کے اسپیل نے میچ تبدیل کیا لیکن آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ آج ہمارا بُرا دن تھا اور ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن ابھی ہمارے 8 میچز باقی ہیں، مجھے امید ہے کہ یہی ٹیم اچھا کرے گی، اس میچ کو بھول کر اگلے میچز میں کم بیک کریں گے۔

 

واضح رہے ناٹنگھم میں کھیلے گئے اپنے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 21ویں اوور میں صرف 105 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 14 اوور میں آسانی سے پورا کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here