سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن پورے ہفتے کھلے رکھنے کا اعلان

0
192

کراچی:

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الفطر کے باعث سندھ بھر میں آئندہ پورے ہفتے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کمپنی کے مطابق عیدالفطر کے باعث ایس ایس جی سی حکام نے 3 جون تا 9 جون پیر تا اتوار صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس بندش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here