سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

0
647

کراچی:

سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ 70 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں تنزلی نے سونے کی مقامی قیمتوں کو بھی تنزلی سے دوچار کر دیا ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1282 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 70 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر60 ہزار 357 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے870 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 745روپے88 پیسے پرمستحکم رہی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here